الوقت - روس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار دینے کے نتیجہ میں بالآخر 11 ستمبر 2001 جیسا دہشت گردانہ واقعہ پھر سے رونما ہو سکتا ہے۔
روس کے سکریٹری خارجہ ميخايل بوگدانوف نے جمعے کو یہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کو شانے پر پر رکھ کر فائر ہونے والے ميزائل ممکنہ طور دیے جانے سے، جنگ زدہ شام میں امن کی امیدیں ختم ہو جائیں گی۔ روس کے سکریٹری خارجہ نے نے آر آئی اے نیوز ایجنسی سے انٹرويو میں کہا کہ یہ بہت ہی منفی رویہ ہوگا کیونکہ آخر میں یہ لوگ جنہیں امریکا نے تربیت اور ہتھیار دیئے ہیں، ویسا ہی کام انجام دیں گے جیسا انہوں نے 11 ستمبر 2001 کو نیویارک میں انجام دیا تھا۔
روس کے اس عہدیدار کا یہ بیان میڈیا میں ایک امریکی حکومتی ذرائع کے حوالے سے شائع اس رپورٹ کے کچھ دن بعد آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں انسان کے ذریعے آسانی سے اٹھائے جانے کے قابل ميزائل سیسٹم مین پیڈس شام میں دہشت گردوں کو دیئے جا سکتے ہیں ۔ یہ ميزائل سسٹم خلیج فارس کے عرب ممالک اور ترکی جیسے امریکا کے علاقائی اتحادیوں کے ذریعہ دیئے جانے کے امکانات ہیں۔
امریکی حکومت کے ذریعے سے رويٹر کے مطابق، "سعودی عرب کے حکام کا یہ خیال ہے کہ جس طرح 30 سال پہلے افغانستان سے روس کو نکالا تھا اسی طرح شام میں مین پیڈس ميزائل سسٹم دہشت گردوں کو دے کر روس کی فضائی طاقت کو کمزور بناکر اسے وہاں سے نکالا جا سکتا ہے۔