الوقت - روس نے تین کیلیبر میزائیل فائر کرکے حلب کے قریب دہشت گردوں کے محاذ کی کمانڈنگ کرنے والے بہت سے غیر ملکی کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے۔
روس کی اسپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حلب میں ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ روسی بیڑوں سے فائر ہونے والے تین کیلیبر ميزائیلوں نے حال ہی میں مغربی حلب میں دہشت گرد گروہوں کے آپریشن روم کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس آپریشن روم میں ترکی، امریکا، سعودی عرب، قطر، برطانیہ اور اسرائیل کے تیس فوجی اہلکار موجود تھے جو حلب اور ادلب میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی کمانڈنگ کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہوں کی دھمکیوں کے باوجود مشرقی حلب کے کچھ علاقوں سے تقریبا سو افراد باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ حلب کے مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ شام کی فوج نے حمدانيہ کے علاقے میں عوام کی جانب فائرنگ کرنے والے تقریبا 20 اسنائپرز کو ہلاک کر دیا ہے۔