:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

اوباما کا ویٹو اور 11 ستمبر کا واقعہ

Saturday 1 October 2016
اوباما کا ویٹو اور 11 ستمبر کا واقعہ

الوقت - امریکا کے صدر باراک اوباما نے گیارہ ستمبر کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کو سعودی عرب کے خلاف مقدمہ چلانے والی کانگریس کی تجویز کو ویٹو کرکے اپنے ملک کی دوہری پالیسی کا ایک بار پھر واضح نمونہ پیش کیا ہے۔

گیارہ ستمبر کے واقعے کے سلسلے سعودی عرب کے ملوث ہونے کے بارے میں بہت زیادہ بحث ہونے اور 28 صفحات پر مشتمل مشہور رپورٹ کے فاش ہونے کے بعد، امریکی کانگریس نے گیارہ ستمبر کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو سعودی عرب کے خلاف شکایت کرنے کا حق دیا تھا لیکن امریکی صدر باراک اوباما نے اس حق کو ویٹو کر دیا اور اپنے ملک کی دوغلی پالیسی کا مظاہرہ کیا۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اس قانون کو ویٹو کیا اور گیارہ ستمبر کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی کاروائی کے بارے میں ان کے مطالبات پر میں بھی یقین رکھتا ہوں لیکن ان افراد کو اس بات پر توجہ دینی چاہئے کہ یہ منصوبہ امریکی مفاد کو نقصان پہنچائے گا، ہو سکتا ہے کہ اس طرح کی شکایتیں امریکا کے خلاف دوسرے ممالک کی عدالتوں میں بھی چلایا جائے۔

کانگریس کی تجويز پر ویٹو کے بعد اوباما کی ممکنہ مذمت :

گرچہ سعودی عرب کے خلاف شکایت کرنے کے قانون پر اوباما کی جانب سے ویٹو کئے جانے پر اوباما کی بہت زیادہ مذمت ہوئی کیوں کہ مذکورہ قانون کی ڈیموکریٹ اور ریپبلکن دونوں ہی حمایت کر رہے تھے۔ اوباما کے اس اقدام سے دنیا کے مختلف واقعات کے بارے میں واشنگٹن کی دوغلی سیاست کا پتا چلتا ہے۔

11 ستمبر کی رپورٹ کو خفیہ رکھنے کے 14 سال مکمل :

گیارہ ستمبر کے واقعات میں سعودی عرب 19 شہریوں کے ملوث ہونے کے بارے میں خبروں اور رپورٹوں کےباوجود ، امریکا کی عدالتیں اور انصاف کے ادارے اس بارے میں پوری طرح خاموش ہیں اور انہوں نے ریاض کے خلاف کوئی بھی حکم جاری نہیں کیا۔ اس واقعے میں سعودی حکام کے ملوث ہونے پر مبنی کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے باوجود، امریکی حکام کو ملک کے مالی مفاد اور ملک میں سعودی شہزادوں کی سرمایہ کاری کی حفاظت کی تشویش ہے۔ یہی وجہ تھی کہ امریکی حکام نے اس رپورٹ کو چودہ برسوں تک مخفی رکھا اور اس کو منظر عام پر آنے سے روکا تھا۔   

سعودی عرب سے معاوضہ لینے کا منصوبہ :

گزشتہ مہینے امریکی سینیٹ نے گیارہ ستمبر کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو سعودی عرب سے معاوضہ لینے کی تجویز منظور کی تھی اور اس کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی اس تجویز کو اکثریت سے منظور کر دیا تھا۔ در ایں اثنا امریکی صدر باراک اوباما نے جنہوں نے کافی عرصے پہلے ہی کہنا تھاکہ وہ اس تجویز کو ویٹو کر دیں گے، اپنا کام کر دیا۔

کیا اوباما کے ویٹو کو پلٹا جا سکتا ہے؟

مذکورہ قانون کے موافق ایوان نمائندگان کے ارکان اسی وقت اوباما کے ویٹو کو ناکام کر سکتے ہیں جب ان کے پاس سینیٹ اور ایوان نمائندگان کا دو تہائی ووٹ ہو اور وہ اب بھی اس کی تلاش میں ہیں۔

11 ستمبر کے واقعے سے سعودی عرب کا دامن چھڑانا :

گیارہ ستمبر کے واقعے کو تقریبا پندرہ سال ہو رہے ہیں اور اس غیر انسانی واقعے میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس عرصے میں سعودی عرب کے حکام نے ہمیشہ سے اس بات کا انکار کیا اس کے شہری اس حملے میں ملوث تھے جبکہ اس حملے کا ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن حکمراں سعودی خاندان کا بہت قریبی تھا اور اس حملے میں شامل 19 دہشت گردوں میں سے 15 کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔  

قابل توجہ بات یہ ہے کہ گیارہ ستمبر کے دہشت گرادنہ واقع میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کا موضوع، یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف جنگ، شام اور عراق میں مداخلت اور دہشت گرد گروہوں کی کھلی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت اور گزشتہ سال سانحہ منا میں سعودی عرب کے حکام کی بد انتظامی نے سعودی عرب کے اصلی چہرے کو سب پر عیاں کر دیا ہے اور یہی سبب ہے کہ چیچنیا کے دار الحکومت گروزنی میں اہل سنت و الجماعت کے اجلاس میں سعودی عرب کے دور رکھ کر واضح پیغام دیا گیا کہ سعودی عرب کا عالم اسلام اور سنی مذہب سے کوئی واسطہ نہیں ہے اور وہ اسلام کی غلط شبیہ کو دنیا میں رائج کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگ :

سعودی عرب اوباما ویٹو 11 ستمبر کا واقعہ فوج سعودی عرب

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے