الوقت - دہشت گرد گروہ داعش نے عراق میں دو مساجد کے اماموں اور چار فوجیوں کو قتل کر دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے موصل سٹی میں داعش کے قوانین کے مطابق نماز جمعہ کا خطبہ نہ دینے کی وجہ سے دو سنی اماموں کو اس دہشت گرد گروہ نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بھی سنیچر کو بتایا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی عراق کے تكريت شہر میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے چار عراقی فوجیوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان کا سر قلم کر دیا۔
در ایں اثنا عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں اس دہشت گرد گروہ کا ایک سرغنہ ابو عمر ہلاک ہو گیا۔