الوقت - یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، یمن میں سعودی عرب کے جرائم میں شریک ہے۔
انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے اقوام متحدہ کو بین الاقوامی قوانین کا قاتل قرار دیا اور کہا کہ اس تنظیم نے یمن میں سعودی عرب کے حملوں اور جرائم کے مقابلے میں خاموشی اختیار کر کے اس ملک کے عوام کے مسائل کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، یمن کے شہروں پر سعودی عرب کے حملوں کو نظر انداز کرکے امریکا کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے اور امریکا جس طرح چاہتا ہے علاقے اور دنیا میں اسے اپنے مفاد میں استعمال کرتا رہتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے مارچ 2015 سے بعض عرب ممالک اور امریکا کی حمایت سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں۔ آل سعود، یمن کے مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ سعودی عرب کے حملوں میں یمن کے ہزاروں افراد جاں بحق ہوجا چکے ہیں جبکہ اس ملک میں انسانی بحران میں اضافہ ہو گیا ہے۔