الوقت - عراق کے شہر تكريت میں ہوئے دہشت گردانہ دھماکے میں 43 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کے سیکورٹی حکام نے بتایا ہے کہ سنیچر کو صلاح الدین صوبے کے تكريت شہر میں داخل ہونے کے ایک راستے پر بنائے گئے چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ دھماکہ کیا گیا جس میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس دہشت گردانہ حملے کے بعد عراقی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا اور پورے شہر میں نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی۔
عراقی سیکورٹی فورسز نے دو دن پہلے صلاح الدین صوبے کے شرقاط شہر اور صوبہ الانبار کے البغدادی جزیرے کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا تھا۔