الوقت - عراق کے صوبہ کے دارالحکومت موصل میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بدھ کو موصولہ رپورٹ کے مطابق، عراقی کردستان کے ایک افسر غیاث سورچی نے بتایا ہے کہ موصل میں ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم 17 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
اس سے پہلے عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس اور قبائلی لشکر کے تعاون سے صوبہ الانبار میں جزیرہ حدیثہ کو آزاد کرا لیا تھا ۔
عراق کی السومریہ نیوزایجنسی کی خبرکے مطابق عراقی فوج نے دیگر فورسز کے ساتھ مل کر صوبہ الانبار کے جزیرہ حدیثہ کو جو حدیثہ شہر سے ایک سو ساٹھ کلو میٹر دور واقع ہے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے –
عراقی فوج نے اس علاقے میں دو سو اکیاسی بموں کو جو زمین میں نصب کئے گئے تھے ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردوں کی متعدد گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے -
قابل ذکر ہے کہ داعش نے 10 جون 2014 سے موصل پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اس دہشت گرد گروہ نے اس شہر کو اپنا اہم اڈے بنا رکھا ہے جہاں اس نے غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
حال ہی میں عراقی حکومت نے موصل کو آزاد کرانے کی مہم شروع کی ہے۔