الوقت - شام کے مغربی اور مرکزی علاقوں میں فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
رشا ٹوڈے نے بدھ کو رپورٹ دی کہ شام کے جنگی طیاروں نے ملک کے مغربی صوبے حماۃ پر شدید بمباری کی جس میں نصرہ فرنٹ کے دسیوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
اس حملے میں شام کی فوج کے جنگی طیاروں نے حماۃ اور حمص صوبوں میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور مراکز کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں اسی طرح دہشت گردوں کے کئی فوجی سازو سامان تباہ ہو گئے۔
شام سے ایک اور خبر یہ ہے کہ شامی فوج کے ذرائع نے دمشق کے شمال مشرقی علاقے مشرقی قلمون میں ایک جنگی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ یہ جنگی طیارہ شمالی دمشق میں داعش کے دہشت گردوں پر حملہ کر رہا تھا۔ شام کی فوج نے کہا ہے کہ اس جنگی طیارے کا پائلٹ زندہ بچ گیا۔ ابھی تک اس طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ پتا نہیں چل سکی ہے۔