الوقت - سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
ہفتے کی رات سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔
ان حملوں میں شہری بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
اسی طرح، شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے الصفراء علاقے میں سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں ایک بچے اور اس کے والد کی موت ہو گئی۔
دوسری طرف، سنیچر کو یمن میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرکے ملک کی سیاسی کونسل کی حمایت کی ہے۔
مظاہرین نے سعودی عرب کے حملوں کی مخالفت کی اور آل سعود حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔
ادھریمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے سعودی فوج کے میزائل اڈے کو تباہ کردیا ہے۔
یمن کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر علی الحوثی نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرواح ایئرپورٹ پر مکمل تسلط حاصل کرنے کے بعد یمنی فوج نے وسطی یمن کے صوبے مآرب کے جنوبی علاقے میں سعودی فوج کے میزائل اڈے کو تباہ کردیا ہے۔ا س حملے میں سعودی اتحاد کے کم سے کم تیس فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔