الوقت - امریکا نے شامی فوج کے ایک ائیربیس پر حملہ کرکے درجنوں شامی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو امریکی فضائیہ نے دیرالزور ائیر بیس پر حملہ کرکے 62 سے بھی زیادہ شامی فوجیوں کو جاں بحق کر دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، ان حملوں میں 100 سے بھی زیادہ شامی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
روسی فوج کا کہنا ہے کہ پہلے دہشت گردوں نے شامی فوجی اڈے کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا اس کے بعد امریکی جنگی طیاروں نے فوجی اڈے پر بمباري کر دی۔
شام کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی، داعش کے دہشت گردوں کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اسرائیل بھی یہی کردار ادا کر رہا ہے۔