الوقت - یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو کسی بھی مسلم ملک کے زائروں کو حج سے روکنے کا حق نہیں ہے۔
اتوار کو تحریک انصار اللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ سعودی عرب وہی سب کچھ کر رہا ہے، جو کچھ اسرائیل مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے ساتھ کرتا ہے۔
عید الاضحی کی مناسبت پر سید الحوثی نے یمن اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب حج کو نقصان پہنچانے کے لئے کچھ مسلم ممالک کے شہریوں کو حج پر جانے سے روک رہا ہے۔
انصار اللہ کے رہنما نے کہا کہ آل سعود حکومت کو اسلام کے سب سے مقدس مقامات پر قبضہ کرنے اور مسلمانوں کو وہاں جانے سے روکنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت علاقے میں امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں پر چل رہی ہے اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت پھیلا رہی ہے۔