الوقت - سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے ارحب شہر پر بمباری کی جس میں دسیوں عام شہری جاں بحق ہوگئے۔
یمن کی سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ہفتے کو یمن کے دارالحکومت صنعا کے ارحب شہر کے بیت سعدان علاقے پر کئی بار بمباری کی جس میں دسیوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
الميادين ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، بیت سادان پر سعودی اتحاد نے 18 بار فضائی حملے کئے جس میں کم سے 50 عام شہری جاں بحق و زخمی ہوئے۔ سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح ہفتے کو دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کئی بار بمباری کی جس میں اس ہوائی اڈے کی عمارتوں کو بہت نقصان پہنچا۔
اسی طرح یمن کی فوج اور رضاکار فورسز کی میزائل یونٹوں نے ہفتہ کو سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملوں کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے جيزان کے الشقيق علاقے میں بجلی گھر کو اسکڈ میزائل سے نشانہ بنایا۔
المسيرہ ٹی وی چینل نے بھی شمالی یمن کے صوبہ الجوف کے الغبل علاقے میں سعودی ایجننٹوں کے ایک ٹینک کے تباہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اس حملے میں بہت سے سعودی فوجی مارے گئے۔