الوقت - روس کی وزارت ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق، روس کے شمال میں واقع دریا کے طبیعی رنگ کے تبدیل ہونے والے اور اس کے پانی کے سرخ ہونے کے اسباب کے بارے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔
روسی وزارت ماحولیات کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی لوگوں نے نوریلسک شہر میں واقع دریا کے رنگ کی تبدیلی اور اس کے پانی کے سرخ ہونے کی شکایت کی جس سے روسی حکام میں تشویش پھیل گئي۔
اس شہر کی آبادی ایک لاکھ ستر ہزار ہے اور یہاں کے عوام اور روسی حکام دریا کے کیمیائی مواد سے آلودہ ہونے کی بابت تشویش میں مبتلا ہیں۔ سوشل میڈیا پر جو تصاویر وائرل ہو رہی ہیں ان کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاتا ہے کہ جنگ کے درمیان سے گزرنے والی دریا کا پانی پوری طرح سرخ ہو گیا ہے۔ گرچہ یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دریا کے پانی کے رنگ کی تبدیلی کیمیائی مواد کا نتیجہ ہو سکتی ہے تاہم ابھی تک کچھ مشخص نہیں ہو سکا کہ ایسا ہوا کیوں؟