الوقت - مغربی شام میں دہشت گردوں سے شامی فوج کی شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں سو سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔ یہ جھڑپیں مغربی حماۃ صوبے کے معردس اور بطبيش نامی علاقوں میں ہوئیں۔
جھڑپوں میں درجنوں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں اور بہت سی بكتربند گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
شامی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی شہر حلب میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اس حملے میں بھی کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف شامی فوج نے شمال مغربی علاقے ادلب کے قریب واقع الفوعہ اور كفريا نامی بستیوں کے نواحی علاقوں سے دہشت گردوں کا محاصرہ توڑنے کے لئے آپریشن شروع کیا ہے۔ شامی فوج کے حملوں میں دہشت گردوں کی کم از کم دس بكتربند گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ بم بنانے کا ایک كارخانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ اس آپریشن میں جیش الفتح نامی دہشت گرد تنظیم کے کئی لڑاکے مارے گئے۔