چین کے ہانگزو میں جی-20 کے سربراہی اجلاس میں فوٹو گرافرز نے امریکی صدر باراک اوباما کی ایسی تصویر اپنے کیمروں میں قید کی جس میں وہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی تقریر کے دروان تجسس کی حالت میں مبتلا ہیں۔
رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق، چین کے ہانگزو شہر میں جی -20 کے سربراہی اجلاس کو کوریج دینے والے فوٹو گرافراز نے امریکی صدر باراک اوباما کی نایاب تصویر اپنے کیمرے میں قید کی ہے۔ جی-20 کے رہبروں کی جو تصاویر جاری ہوئی ہے، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوباما پوتین اور اردغان کی طرف جھک کر دیکھ رہے ہیں جبکہ یہ دونوں رہنما ان سے کافی دور کھڑے ہیں۔ تصویر سے یہ پتا چلتا ہے کہ اوباما یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں رہنما کیا اور کس موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں۔
یہ تصویر ایسی حالت میں لی گئی ہے کہ جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنما گروپ فوٹو کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہوئے۔ جس میں جرمن چانسلر انگلا مرکل، اوباما ایک طرف درمیان میں شی جن پنگ اور ایک طرف اردوغان اور پوتین گفتگو کر رہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی کی حانب سے روس کے جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کی کاروائی پر معافی مانگنے اور دونوں ممالک کے درمیاں تعلقات معمول پر آنے سے امریکا کو ہونے والی تشویش کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔