الوقت - امریکا نے یوکرین میں حکومت مخالفین کی حمایت کرنے اور 2014 میں كریميا جزیرے کے الحاق کے خلاف روس پر عائد پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، نئی پابندیوں میں روس کا روسيا بینک اور کچھ تعمیراتی کمپنیاں شامل ہیں۔ ان تعمیراتی کمپنیوں میں یوکرین سے علیحدہ ہونے والی 17 کمپنیاں بھی شامل ہیں جن میں سے 11 کمپنیاں روسی حکام نے كریميا کے الحاق کے بعد قائم کی تھیں۔ پابندیوں کے حوالے سے نئی فہرست میں كریميا میں آپریٹ کرنے والی بہت سی روسی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے جن میں اہم سمندری اور دفاعی کاروبار سے وابستہ کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
ان کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا مقصد دوسرے ممالک میں ان کی کاروباری سرگرمیوں کو محدود کرنا اور عالمی کمپنیوں کو ان سے تجارتی تعلقات سے روکنا ہے لیکن ان پابندیوں سے نہ صرف امریکی بینکوں کے کاروبار متاثر ہوں گے بلکہ امریکا میں موجود غیر ملکی بینکوں کی شاخیں بھی پابندیوں میں شامل روسی کمپنیوں کو خدمات فراہم نہیں کر سکیں گی۔