الوقت - طالبان نے افغانستان کے ننگرہار اور قندوز صوبے کے دو اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے بتایا کہ طالبان نے ننگرہار صوبے کے حسارک ضلع کی کئی دنوں تک ناکہ بندی کے بعد اس پر سنیچر کی صبح قبضہ کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ جمعے کو طالبان نے حسارک ضلع میں 6 سیکورٹی چوکیوں اور ایک چھاؤنی پر قبضہ کیا اور پھر ہفتے کی صبح پورے ضلع کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں افغان فوجی مارے گئے۔ طالبان نے اپنے کنٹرول میں بڑی تعداد میں ہتھیار لے لئے ہیں جس میں ٹینک بھی شامل ہیں۔
ذبيح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان نے قندوز صوبے کے خان آباد ضلع کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں سیکورٹی فورس کے جوان مارے گئے۔ اسی طرح طالبان نے افغان سیکورٹی فورسز کے ہتھیار بھی اپنے کنٹرول میں لے لئے۔
طالبان کے ترجمان نے کہا کہ طالبان نے خان آباد ضلع پر حملہ کر 9 چوکیوں، خفیہ محکمہ کی عمارت اور کئی سرکاری ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا۔