الوقت - شام میں سرگرم دہشت گردوں کے ٹکھانوں پر اس ملک کی فضائیہ اور روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ داعش کے حلاف صوبہ حلب میں شام کی فوج نے زمینی اور فضائی حملے کئے جن میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ شام کے جنگی طیاروں نے جنوبی شام میں السوئیدا کے علاقے بصری الشام میں داعش کے دہشت گردوں کے ایک بڑے اڈے کو تباہ کر دیا۔ روسی لڑاکا طیاروں نے بھی مشرقی شام میں دیرالزور کے مضافاتی علاقوں منجملہ الجفرہ، حطلہ اور حسینہ نامی قصبوں اور دیہاتوں میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے بھی حلب میں صلاح الدین کے علاقے پر گولہ باری کی جس میں کئی عام شہری زخمی ہوگئے۔