الوقت - ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بند اور ہڑتال سے ایک بار پر معمولات زندگی متاثر رہی۔
موصولہ خبروں کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال کی وجہ سے تمام دفاتر، تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے۔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کو چوکس رکھا گیا ہے۔ بازار بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی۔ سکڑوں پر گاڑیوں کی بھی رفت و آمد بہت ہی کم رہی۔ واضح رہے کہ کشمیر کے دو رہنما سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق پولیس کی حراست میں ہیں۔ ہندوستان کے زیر انتظام کے عوام، سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد کے خلاف مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔ گزشتہ ایک مہینے سے کشمیر میں جاری تشدد کے واقعات میں اب تک 80 افراد ہلاک اور 7 ہزار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔