الوقت - داعش نے اپنے ازبكی کمانڈر ابو قتادہ ازبكی سمیت ازبک دھڑے کے کئی ارکان کو ہلاک کر دیا۔
ارنا کے مطابق، ابو قتادہ ازبکی اور اس کے کچھ ازبک ساتھیوں کو داعش نے ہلاک کر دیا کیونکہ یہ لوگ شمالی عراق کے صوبہ نینوا کے مشرقی علاقے میں میدان جنگ سے فرار کر گئے تھے۔
ابو قتادہ اور اس کے ساتھی نینوا صوبے کے شمال میں عراقی کردستان کی پيشمرگہ فورس کے مقابلے سے خوفزدہ ہو کر اس صوبے کے مغربی علاقے کی طرف فرار کر گئے تھے۔
ایک عراقی ذرائع کے مطابق، داعش نے ابو قتادہ اور اس کے مفرور ساتھیوں کو نینوا صوبے کے مغربی حصے میں الغزلاني چھاؤنی میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس سے پہلے صوبہ کی کونسل کے صدر نے ہفتہ کو کہا تھا کہ الخضر علاقے میں داعش کے ساتھ جنگ میں اس علاقے کے 7 گاؤں آزاد کرا لئے گئے۔