الوقت - مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں اور صیہونیوں کے حملے میں کم از کم 15 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، اتوار کو 400 سے بھی زیادہ صیہونیوں نے اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے وہاں موجود درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں زخمی ہونے والے 15 فلسطینیوں میں سے 3 کو علاج کے لیے بیت المقدس کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
در ایں اثنا، فلسطین کی مذہبی اور سیاسی شخصیات نے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد الاقصی پر حملے کا مقابلہ کریں اور کسی کو اس مقدس مقام کی توہین کی اجازت نہ دیں۔