الوقت - عالمی برادری اور دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
مصر کے ایک جوڈو کھلاڑی اسلام الشھابی نے ریو اولمپکس میں اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اورساسون نے اسلام الشھابی کو پہلے مرحلے میں دودفعہ گراتے ہوئے شکست دی تھی، جس کے بعد اسرائیلی فائٹر نے ان سے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو انھوں نے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔
اورساسن مقابلے کے بعد اسلام الشھابی سے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھے لیکن مصری فائٹر ہاتھ ملانے سے انکار کرتے ہوئے پیچھے ہٹتے چلے گئے۔ شہابی کے اس عمل پر موجود تماشائیوں نے بھی سیٹی بجا کر اور بلند آواز کرکے ان کی حمایت کی۔
اس واقعہ پر انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے جاری اعلامیے میں کہا کہ ان دونوں ایتھیلیٹس کے درمیان مقابلہ ہوا، جو درحقیقت ایک خوش کن تھا۔
فیڈریشن کے ترجمان نیکولس میسنرکا کہنا تھا کہ یہ بذات خود ایک بڑی کامیابی ہے کہ ایک عرب ملک نے اسرائیلی ایتھلیٹ سے مقابلہ تسلیم کیا۔