الوقت - یمن میں سنیچر کو پارلیمنٹ نے کام شروع کر دیا۔
المسيرہ ٹی وی چینل کے مطابق، یمنی پارلیمنٹ کی کارروائی، جس میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے اس ملک پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کی وجہ سے بند تھی، ہفتے کو 140 ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ شروع ہوئی۔ دارالحکومت صنعا میں جس وقت ممبران پارلیمنٹ، پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہو رہے تھے، بڑی تعداد میں عوام ان کی حمایت میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر کھڑے تھے۔ واضح رہے کہ دو ہفتے پہلے یمن کی تحریک انصار اللہ اور یمن نیشنل كانگریس کے درمیان اعلی سیاسی کونسل کی تشکیل پر رضامندی کے بعد، پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوا ہے۔ یمنی پارلیمنٹ نے امن مذاکرات کا خیر مقدم کیا اور ممبران پارلیمنٹ سے یمنی عوام کے مفاد میں پارلیمنٹ میں حاضر رہنے کی اپیل کی۔
پارلیمنٹ کا کام شروع ہونے کے دوران 74 ممبران پارلیمنٹ نے مشورہ دیا کہ انصار اللہ اور یمن نیشنل كانگریس کے درمیان ہوئی سیاسی مفاہمت کا جائزہ پارلیمنٹ کے کام میں شامل ہو اور بعد میں یمنی پارلیمنٹ نے اس بات پر اتفاق کے لیے منظوری دی۔ یمن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایک اجلاس میں پارلیمنٹ کے سیشن کے ہفتے کے روز سے شروع ہونے کو منظوری دی تھی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی جارحین نے یمن میں پارلیمنٹ کے سیشن کے انعقاد میں خلل ڈالنے کے لئے، اس طیارے کی پرواز کو روکنے کی کوشش کی جس کے ذریعہ کچھ ممبران پارلیمنٹ، پارلیمنٹ پہنچنا چاہتے تھے۔