الوقت - افغانستان کے ہلمند کی صوبائی کونسل کے سربراہ کریم اتل نے کہا ہے کہ فوج نے بغیر کسی مزاحمت کے گرمسیر شہر کو چھوڑ دیا ہے۔
پیژاک خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے مہر نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلمند صوبے کے گرمسير علاقے پر طالبان کا کنٹرول ہو گیا ہے۔
ہلمند صوبے کے سیکورٹی اہلکار آقا نور كینتور نے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکار گرمسير شہر سے نکل گئے ہیں اور شہر سے تقریبا دو کلومیٹر کے فاصلے پر تعینات ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز جلد ہی اس شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس شہر کی آزادی کے لئے کب اور کس طرح مہم شروع ہوگی ۔