الوقت - عراق کی وزیر دفاع صوبہ نینوا میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے حملے میں بال بال بچ گئے۔
پیر کو موصل سٹی کے جنوب میں داعش کے دہشت گردوں نے عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی کے قافلے پر حملہ کر دیا، جس میں وہ بال بال بچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق، جس گاڑی میں وزیر دفاع بیٹھے تھے، اس پر ایک مارٹر آکر لگا، جس سے گاڑی کو کچھ نقصان پہنچا ہے۔
دہشت گردانہ حملے میں کسی کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے۔
عراقی وزیر دفاع کے ساتھ اس قافلہ میں عراقی فوج کے کئی سینئر کمانڈر موجود تھے۔
گزشتہ ہفتے العبیدی نے پارلیمنٹ کے سامنے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور کئی ممبران پارلیمنٹ پر بدعنوانی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد عراقی وزیر اعظم نے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔