الوقت - بیلجیئم کے جارلے روئی شہر کے پولیس تھانے کے باہر سنيجر دوپہر کو ایک مسلح شخص نے دو پولیس اہلکاوں کو زخمی کر دیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص اللہ اکبر چلا رہا تھا۔ چارلے رائی کی پولیس انتظامیہ نے ٹیوٹ کر بتایا کہ حملہ آور کو ایک تیسرے پولیس اہلکار نے ہلاک کر دیا۔ زخمی دو پولیس اہلکاروں میں سے ایک خاتون پولیس اہلکار ہے جو شدید زخمی ہوئی ہے حالانکہ اب وہ خطرے سے باہر ہے۔ بیلجیئم کے اخبار لی سوئر کے مطابق حملہ آور سنیچر کے مقامی وقت کے مطابق 3.58 بجے پولیس تھانے سے باہر آیا، اس نے فورا اپنے جم بیگ سے ہتھیار نکالا اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کے سر پر دے مارا۔ اس کے بعد وہ دوسرے پولیس اہلکار کی جانب مڑا اور اسے بھی زخمی کر دیا۔ حالانکہ پولیس چوکی کے پاس کھڑے تیسرے پولیس اہلکار نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے مزید اطلاع فراہم نہیں کی۔