الوقت - افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کو پرامن مظاہرہ کر رہے ہزارہ شیعہ برادری کے لوگوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے خود کش حملوں کے بعد، افغان صدر نے اتوار کو ملک میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ان خودکش حملوں میں 80 سے زائد مظاہرین جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ تقریبا 320 زخمی ہیں۔ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ٹی وی پر تقریر کرتے ہوئے افغان صدر نے اتوار کو قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دہشت گردی پر فتح حاصل کرکے رہے گا۔
افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ کابل دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے جن لوگوں کا ہاتھ ہے، وہ فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، لیکن دہشت گرد اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کر سکیں گے۔