الوقت - افغانستان کے صوبہ جوزجان میں سیکورٹی فورسز نے اس دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے جو اس ملک کے نائب صدر جنرل عبد الرشید دوستم پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
موصولہ خبروں کے مطابق، افغانستان کے جوزجان صوبے کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو اس ملک کے نائب صدر پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
جوزجان صوبے کے گورنر مولوی لطف اللہ عزیزی نے بتایا ہے کہ اس حملہ آور کو جمعرات کی شام کو شبرغان شہر میں گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکہ کرنے والا یہ شخص جنرل دوستم کو عید کے دنوں میں قتل کرنا چاہتا تھا جس میں وہ کامیاب نہیں ہو پایا لیکن جمعرات کو جب وہ شبرغان شہر سے باہر نکلنا چاہتا تھا تو اس ملک کے سیکورٹی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شبرغان شہر میں تین دہشت گردوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں بنیادی پوچھ تاچھ کے دوران جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔