الوقت - ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سنیچر کو بھی کرفیو جاری رہا۔
کشمیری کے عسکریپ پسند گروہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے مارے جانے کے بعد آٹھویں دن سنيچر کو بھی کشمیر میں معمولات زندگی مثاثر رہی۔ ٹھپ رہا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ سیکورٹی انتظامات برقرار رکھنے کے لئے و ادی کشمیر کے تمام 10 اضلاع میں احتیاط کے طور پر مسلسل کرفیو جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کل کے پتھراؤ کے مد نظر کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میں مسلسل ساتویں دن موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی بند ہیں جبکہ سنيچر کو ٹرینیں بھی بند ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ بی ایس این ایل کی صرف پوسٹ پیڈ ٹیلی فون ہی کام کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کشمیری عسکریت پسند گروہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے مارے جانے کے بعد کشمیر میں ہوئي کشیدگی میں کم سے کم 38 افراد ہلاک اور 3100 سے زائد افراد کے زخمی ہو گئے۔