الوقت - صیہونی حکومت کے محاصرے کا شکار غزہ پٹی میں دنیا میں سب سے زیادہ کینسر کے مریض موجود ہیں۔
فلسطین اليوم ویب سائٹ کے مطابق کچھ فلسطینیوں کی طرف سے جمع کی گئی اطلاع سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ کینسر کے مریض ، غزہ پٹی میں ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ غزہ میں کینسر جیسی جان لیوا بیماری کی بنیادی وجہ، صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطينيوں کے خلاف استعمال کئے جانے والے عام تباہی کے اسلحہ ہیں۔ صیہونی حکومت، فلسطینیوں کے ساتھ جنگ کے دوران کئی بار عام تباہی کے ہتھیاروں کا استعمال کر چکی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جیسی چھوٹی سی جگہ میں کم از کم 15000 کینسر کے مریض ہیں۔ ان مریضوں میں چھوٹے چھوٹے فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پٹی صیہونی حکومت کے طولانی محاصرے میں ہے جس کی وجہ سے وہاں پر ادویات اور طبی ساز وسامان کا پہنچنا تقریبا ناممکن ہے۔ اس سے پہلے ایسی خبریں آئی تھیں کہ غزہ کے بہت سے شہری ، دواؤں اور مناسب علاج کی کمی کی وجہ سے موت کی آغوش میں سو جاتے ہیں۔