:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

دہشت گردانہ اقدامات نے عید کو سوگ کے دن میں تبدیل کر دیا :رہبر + تصاویر

Wednesday 6 July 2016
دہشت گردانہ اقدامات نے عید کو سوگ کے دن میں تبدیل کر دیا :رہبر + تصاویر

الوقت - رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید کی نماز کے خطبوں میں عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں عوام کی پرجوش شرکت کی تعریف کی ۔

تہران کی مرکزی نماز عید کے خطبوں میں انہوں نے فرمایا کہ سال کے سب سے طولانی اور گرم دنوں میں پورے ایران میں لوگوں نے روزہ رکھ کر جلوسوں میں شرکت کی تاکہ فلسطین کے بارے میں اپنا یہ نقطہ نظر بیان کریں کہ اگر کچھ مسلم حکومتیں مسئلہ فلسطین میں خیانت کرتی ہیں اور کچھ حکومتیں نرم رویہ رکھتی ہیں اور کچھ حکومتوں کو اپنے عوام کے نظریات کی خبر ہی نہیں ہے تو ایرانی قوم تمام دشمنوں کا مقابلہ کرنے اور فلسطین کے مسئلے کو زندہ رکھنے کے لئے تیار ہے۔


آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس سال طولانی اور گرم دنوں میں بھی نوجوانوں اور بچوں کے روزہ رکھنے کو اس سال کے رمضان کا دلچسپ منظر قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ کہ ہمارے نوجوانوں اور بچوں نے بھی بڑے شوق سے روزے رکھے لیکن اس دوران کچھ عناصر نے نوجوانوں کو روزے سے دور کرنے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نہیں ملی اور مستقبل میں بھی وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی کہا کہ حکام اور عام عوام کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ دشمن کن چیزوں کے بارے میں سوچتا رہتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عید کی نماز کے دوسرے خطبہ میں عراق، ترکی، بنگلا دیش اور کچھ دیگر ممالک میں ہونے والے دھماکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بعض ممالک میں دہشت گردوں کے ہاتھوں جو اپنے آقاؤں کے حکم کے مطابق حقیقی اسلام کی جگہ جعلی اسلام پھیلانا چاہتے ہیں، عید کا دن یوم سوگ میں تبدیل ہو گیا اور یہ مجرمانہ اقدامات امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کی انٹليجنس ایجنسیوں کی طرف سے پالے گئے دہشت گردوں کی کرتوت ہے۔
 


آپ نے فرمایا کہ علاقے میں معصوم انسانوں کے قتل عام کی ذمہ داری تکفیری دہشت گردوں کے حامیوں کے سر جاتی ہے البتہ خود اس کے حامی بھی دہشت گردی کا دکھ جھیل رہے ہیں لیکن ان کا یہ جرم اور گناہ ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیة اللہ  العظمی سید علی خامنہ ای نے شام، لیبیا اور یمن سمیت علاقے کے ممالک میں جاری جنگ اور بدامنی کو غم زدہ قرار دیا اور کہا کہ یمن کے عوام ایک سال اور تین ماہ سے بمباری جھیل رہے ہیں لیکن اس قوم اور وہاں کی ذہین قیادت کی تعریف کرنی چاہئے کہ ان حالات میں بھی اور شدید گرمی کے باوجود انہوں نے عالمی  یوم قدس کے جلوس نکالے۔

 

 



آپ  نے فرمایا کہا کہ خطے میں جنگ اور بدامنی پھیلانے کے پیچھے سامراجی طاقتوں کا بنیادی مقصد فلسطین کے مسئلے کو فراموش کر دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد ایک اسلامی اور جامع جدوجہد ہے اور اس جدوجہد کو جاری رکھنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے جبکہ فلسطین کو ایک داخلی یا عرب مسئلے کے طور پر محدود کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔

 

ٹیگ :

دہشت گردی رہبر انقلاب عید نماز

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے