الوقت - سعودی عرب کے شہر القطیف اور مدینہ منورہ میں مساجد میں تین خودکش دھماکوں کی اطلاع ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے میں واقع ایک مسجد کے باہر خود حملہ آور دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ابھی تک یہ اطلاع نہیں ہے کہ کتنے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
تیسرا دھماکہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور جنت البقیع کے درمیان پارکنگ واالے علاقہ میں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد قطیف میں دوسرا دھماکہ بھی ہوا لیکن یہ نہیں پتا چلا ہے کہ یہ دوسرا دھماکہ کہاں پر ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نماز کے وقت مسجد میں داخل ہونا چاہتا تھا تاہم دروازے پر کھڑے رضاکاروں نے اس کے اندر جانے نہيں دیا جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ غیر ملکی ٹی وی نیوز چینلوں پر چلنے والی فوٹیج میں دھماکوں کے بعد آگ اور دھوئیں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔