الوقت - بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے مرجع تقلید آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی حکام نے بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے مرجع تقلید اور بزرگ عالم دین آيت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔ بحرینی حکام کے اس قدم کے بعد بحرین کے مختلف طبقے کے افراد نے آل خلیفہ حکومت کی سرکوبانہ پالیسی کی خلاف مظاہرے کئے۔ اسی تناظر میں بحرین کے حقق انسان کے مرکز کے سربراہ نضال آل سلمان نے کہا کہ 2012 سے اب تک 280 شہریوں کی شہریت سلب کی جا چکی ہے اور صرف 2015 میں تقریبا 200 افراد کو حق شہریت سے محروم کر دیا گیا۔ جن افراد کی شہریت منسوخ کی گی ہے ان میں یونیورسٹی کے پروفیسر، مذہبی رہنما، تاجر اور سابق رکن پارلیمنٹ شامل ہیں۔
اس سے پہلے بحرین کی ایک عدالت نے اپوزیشن پارٹی الوفاق کے تمام دفاتر کو بند کرنے اور اس پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کیا حکم دیا تھا۔ اسی طرح بحرین کی عدالت نے الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی سزا 4 سال سے بڑھا کر 9 سال کر دی تھی ۔ بحرین کے عوام آزادی ، عدل و انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور بحرین میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان کے یہ مطالبات، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے اعتبار سے برحق ہیں-