الوقت - طالبان نے صوبہ پروان میں 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
طالبان کا کہنا ہے کہ یہ 4 امریکی فوجی ایک ٹینک کے تباہ ہونے میں ہلاک ہوئے ہوئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس گروہ کے ارکان نے بدھ کی رات صوبہ پروان کے بگرام ضلع میں ایک امریکی ٹینک کو تباہ کردیا جس وجہ 4 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی کہا کہ بدھ کی رات اس گروہ نے صوبہ غور میں افغان فوجیوں کے ایک ٹھکانے اور 4 چوکیوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں طالبان نے 4 چوکیوں پر کنٹرول کر لیا جس کے دوران 14 افغان فوج ہلاک و زخمی ہوئے۔