الوقت - دوغان خبر رساں ایجنسی نے جمعے کی شام لکھا کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن اردوغان کی ناراضگی کے دو اسباب بیان کئے گئے ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان باکسنگ لیجنڈ محمد علی کلے کی تشیع جنازہ میں شرکت کے لئے امریکا کی ریاست کنتاکی پہنچے لیکن انہوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ پرائیویٹ جہاز سے مقررہ مدت سے پہلے کی امریکا سے لوٹ گئے۔ دوغان نے کچھ قریبی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ اردوغان چاہتے تھے کہ محمد علی کے تابوت پر خانہ کعبہ کے غلاف کا ٹکڑا لگایا جائے، جبکہ اس کی مخالفت کی گئی جبکہ دوسرے ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد علی کلے کے جنازے پر ترک مذہبی رہنما محمد گورمز کی جانب سے تلاوت کئے جانے سے وہ بہت زیادہ ناراض ہوئے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اردوغان کے امریکا پہنچنے سے پہلے محمد علی کے خاندان کے ترجمان باب گونل نے کہا تھا کہ عظیم باکسر محمد علی کی تشیع جنازہ میں ترک صدر کی تقریرکا کوئي پروگرام نہیں ہے۔ باب گونل کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے اردوغان اور عبد اللہ دوم کی تقریر کا پروگرام تھا لیکن دو مزید مقررین کے پڑھنے سے غیر ملکی مقررین کے لئے وقت نہیں رہ جائے گا۔