الوقت - عراق کے وزیر خارجہ نے داعش کے خلاف جنگ میں ایرانی فوجی مشیروں کی مدد پر سعودی عرب کی تشویش کی مذمت کی ہے۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے بعد ملک کے دارالحکومت عمان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت ایران کے دیگر فوجی مشیر بغداد حکومت کی دعوت پر ہی عراق میں سرگرم ہیں۔
پیر کو ہی مصر کے الاحرام اخبار کے ساتھ انٹرویو میں جعفری نے کہا کہ فلوجہ میں ایران کا کردار صرف مشورے تک محدود ہے، جنگ کے میدان میں صرف عراقی فوجی موجود ہیں، اگر کوئی اس کے علاوہ کچھ کہتا ہے تو وہ مکمل طور سے جھوٹ ہے۔
ایرانی کمانڈروں کی جانب سے جنگ کو کمانڈ کرنے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس چھپانے یا شرمانے کے لئے کچھ نہیں ہے، شروع سے ہی ہم نے کہا تھا کہ زمینی جنگ صرف عراقی لڑیں گے اور کسی غیر ملکی فوج کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔