الوقت - روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا ہے کہ روس سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے ترکی کو معافی مانگنی چاہئے۔
موصولہ خبروں کے مطابق، ولادیمیر پوتین نے کہا کہ ان کا ملک بھی ترکی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتا ہے لیکن ترک حکام کو پہلے روس سے معذرت خواہی کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلقات بہتر بنانے کے لئے پہلا قدم، معذرت خواہی ہے۔ ولادیمیر پوتین نے کہا کہ ترکی نے نہ صرف روس کے جنگی طیاروں کو مار گرایا بلکہ اس کاروائی میں روس کا پائلٹ بھی اس کاروائی میں مارا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی یہ کاروائی بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور جنگی جرائم ہے۔ پوتین نے کہا کہ ترکی کی جانب سے بہت سی باتیں سنی گئی ہیں لیکن صرف باتیں ہی نہیں کافی ہیں بلکہ ترکی کو اس سلسلے میں پہلی کاروائی کرتے ہوئے معافی مانگنی چاہئے۔