الوقت - بیت المقدس کے اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ الکرمہ صبری نے یہودی خاخـام اور رہنما یہودہ غليک کی اس دھمکی کی تنقید کی ہے جس میں انہوں نے مسجد الاقصی کو مسمار کرنے کی دھمکی دی تھی۔
یہ یہودی خاخام صیہونی پارلیمنٹ نیسیٹ کا رکن ہے۔
یہودہ غليک نے قدس کے اسلامی محکمہ وقف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ محکمہ مسجد الاقصی کو پوری طرح اپنے قبضے میں لینے کے اپنے ارادے پر باقی رہا اس مقام کے زمان اور مکان کے لحاظ سے تقیسم بندی کی مخالفت کی تو ایسی صورت میں سب کچھ کھو دے گا۔ اس یہودی خاخام نے دھمکی دی کہ مسجد الاقصی اور قبۃ الصخرہ کو پوری طرح تباہ کر دیں گے۔
بیت المقدس کے اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ کرمہ صبری نے کہا کہ ہم مسجد الاقصی کے سلسلے میں اپنے حق سے پسپائی اختیار نہیں کریں گے۔ اس مقدس مقام پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہم مسجد الاقصی کی ایک انچ زمین سے بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔