الوقت - افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موگاڈیشو میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعہ میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فرانس پریس کے مطابق موگاڈیشو کے ہوٹل ایمبیسڈر میں مسلح افراد کے حملے میں بہت سے افراد ہلاک ہو گئے تاہم ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا پتہ نہیں لگا ہے لیکن مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور، ہوٹل کے صدر دروازے پر دھماکے کے بعد اس میں داخل ہوئے جس کے بعد انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ دہشت گرد گروہ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ االشباب افریقہ میں سرگرم ہے اور وہاں کی مغربی حمایت یافتہ حکومتوں کی سرنگونی کے لئے کاروائیاں کرتا رہتا ہے۔ یہ گروہ عام طورپ سکیورٹی اہلکار، ہوٹلوں اور ریسٹوریٹس کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتا ہے۔