الوقت - اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے ہانی الملقی کو وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، اردن کے نئے وزیر اعظم کو نئی کابینہ کی تشکیل اور جلد انتخابات منعقد کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے عہدے سے عبداللہ النسور کا استعفی اور اس ملک میں نئے وزیر اعظم کی تقرری، اس ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد ہوئی۔
اردن کے عوام کئی بار بالخصوص نماز جمعہ کے بعد حکومت کے خلاف مظاہرہ کر کے بدعنوانی سے جدوجہد اور اصلاحات کی حمایت اور سیاسی قیدیوں کی آزاد کے لئے مظاہرے کر چکے ہیں۔ مشرق وسطی میں 2011 میں اسلامی بیداری کی لہر شروع ہونے کے بعد اردن کی حکومت نے خطرہ دیکھتے ہوئے عوام کی سرکوبی شروع کر دی ۔ اس کے لئے ملک کے سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی اخوان المسلمین کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔