الوقت - شام کے دو شہروں میں سلسلے وار بم دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں میں 121 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 100 سے زائد لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے شروع میں کہا تھا کہ تین بم دھماکوں میں 60 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو خودکش حملہ آور بتائے جا رہے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق حملہ طرطوس کے ساحلی علاقے میں ہوا ہے۔
حملے میں دیگر 61 افراد چار الگ دھماکوں میں مارے گئے۔ جبله میں ہوئے ان دھماکوں میں چار خودکش حملہ آور تھے۔ غیر ملکی انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ رامی عبد الرحمن نے کہا کہ دونوں ہی شہروں میں دھماکہ بہت ہی خطرناک تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق تین دہشت گردانہ حملے طرطوس کے بس اسٹیشن میں کئے گئے۔ جبکہ جبله میں ایک ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔