الوقت - شام کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک ٹرک پکڑا ہے جو ترکی کی جانب سے شام اور عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے لئے تقریبا 1 ملین ڈالر مالیت کی طبی مدد لے جا رہا تھا۔
شامی سیکورٹی فورسز نے جس ٹرک کو ضبط کیا ہے وہ ترکی کی الیمن میڈیکل کمپنی کا ہے جس پر 25 ٹن امداد لدی ہوئی تھی۔ یہ ٹرک شام کے شمال مشرقی صوبے حلب میں ضبط کیا گیا۔
شام کے ایک فوجی ذرائع نے کہا کہ استانبول میں الیمن کمپنی مبج اور موصل میں داعش سمیت دوسرے دہشت گرد گروہوں کو ادویات، ساز وسامان اور دیگر طبی امداد بھیج رہی ہے۔ اس ذرائع نے بتایا کہ اس امداد کے ساتھ دہشت گردوں کا ایک کمانڈر بھی پکڑا گیا۔
واضح رہے متعدد موقع پر ترکی پر شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو نہ صرف اکسانے اور ان کی مدد کرنے کا الزام لگا ہے بلکہ اس طرح کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں کہ انقرہ اپنے یہاں تکفیری دہشت گردوں کو ٹریننگ اور ہتھیار دیتا ہے اور انہیں عرب ملک شام میں دراندازی کے لئے محفوظ راستہ فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح انقرہ پر داعش کی طرف سے اسمگلنگ کئے جانے والے تیل کو خریدنے کا الزام لگتا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے شام کی خفیہ فورس نے بتایا کہ ترکی سے عراق کے موصل شہر کے لئے جانے والی طبی امداد کی ایک اور کھیپ حلب کے قریب ضبط کی گئی۔
گزشتہ سال ترک روزنامے جمہوریت 'نے ایک فوٹیج پوسٹ کی تھی جس میں ترکی کے ایم ائی ٹی خفیہ تنظیم کے ٹرک، شام میں 2014 میں تکفیری دہشت گردوں کے لئے ہتھیار لے جاتے دکھائی دے رہے تھے۔