الوقت - روس کے ٹی وی چینل رشا ٹوڈے نے ترکی میں رہنے والے داعش کے دہشت گردوں اور شام کے اپوزیشن گروپ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، رشا ٹوڈے نے بتایا ہے کہ اس کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ شامی مخالفین، ترکی میں رہنے والے لوگوں کی مدد سے داعش سے رابطہ قائم کرتے ہیں اور اردوغان کی حکومت اس قسم کی سرگرمیوں کو نظر انداز کرتی ہے۔
خبر رساں ایجنسی بتاتی ہے کہ اس ٹیلیفونی گفتگو کو ترکی کی پولیس نے سنا ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی میں رہنے والے داعش کے رکن، شامی حکومت کے مخالفین کی خاص مہمان نوازی کرتے ہیں۔ اس آڈیو ٹیپ میں الهامی بالی فرد کا نام سنا گیا جو داعش سے رابطہ قائم کرنے والا مشتبہ اور 10 اکتوبر 2015 کے استانبول حملوں سمیت دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں کا منصوبہ ساز لگتا ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے دس لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔
ترک حکام نے اس دھماکے کے بعد دعوی کیا تھا کہ اس کے بارے میں سارے ثبوت گم ہو گئے لیکن شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اس پر اب بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ الهامي بالی فرد داعش کے ارکان کو ترکی میں علاج کے بعد انہیں ترکی کی سرحد سے دوبارہ شام میں بھیج دیتا ہے۔
الهامي بالی فرد کو اس آڈیو ٹیپ میں شام کے کچھ حکومت مخالفین کے بارے میں سوال کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھی کہتے ہیں کہ یہ سب شام کی حکومت کے مخالف ہیں، بالی اس سے کہتا ہے کہ ان سب کو ہمارے پاس لے کر آو۔ در ایں اثنا ترکی کے ایک رہنما ارن اردوم نے کہا ہے کہ اردوغان حکومت، داعش کے دہشت گردوں کی سرگرمیوں کوں نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے ترکی میں دہشت گردوں کے جرائم کے بارے میں دستاویز پیش کئے ہیں۔