:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

شہید بدر الدین کی شہادت نے عزم مزید مضبوط کر دیا

Saturday 14 May 2016
شہید بدر الدین کی شہادت نے عزم مزید مضبوط کر دیا

الوقت - ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کی شہادت سے یقینی طور پر صیہونی حکومت اور دہشت گردی سے جنگ کے لئے مزاحمتی گروہ کا عزم مزید مضبوط ہوگا۔
جمعے کو حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام تعزیتی پیغام میں محمد جواد ظریف نے ایران کی جانب سے اسرائیل کے ہاتھوں مصطفی بدرالدین کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

 

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کمانڈر بدرالدین نے خود کو اسلام کے اصولوں اور لبنان کے مزاحمت کار عوام کی حفاظت اور دہشت گردی سے لڑنے کے لئے وقف کر دیا تھا۔
جمعے کو ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا تھا کہ وہ اس دھماکے کی تحقیقات کرے گی جس کے نتیجے میں سینئر کمانڈر شہید ہوئے۔

موصولہ رپورٹ ں میں اشارہ کیا گیا تھا کہ 55 سالہ کمانڈر شام میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں شہید ہوئے ہیں۔
 

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ یقینی طور سے اس عظیم مجاہد کی شہادت، صیہونی حکومت اور دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کاروں کے عزم کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائے گی۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں خدا سے دعا کی کہ شہید مصطفی بدرالدين کو بلند مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں کو صبر جمیل عطا کرے ۔
واضح رہے کہ الميادين ٹی وی نے جمعے کی صبح رپورٹ دی کہ حزب اللہ لبنان کے سینئر کمانڈر مصطفی بدرالدين عرف ذولفقار، شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شہید بدرالدين کی راہ جاری رہے گی۔
جنوبی لبنان کے ضاحیہ علاقے میں ایک قبرستان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہید مصطفی بدرالدين عرف ذوالفقار تدفین کے موقع پر اس تنظیم کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ شہید بدرالدين نے جو مقام حاصل کیا ہے ہم اس پر فخر کرتے ہیں اور ہر دن ہماری یہی آرزو ہے کہ شہادت کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوں۔  انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو ہرگز قبول نہیں کریں گے کہ اپنے ملک میں ذلیل و خوار ہو کر رہیں، ہم شہادت اور فتح پر یقین رکھنے والے ہیں اور دنیا میں کسی کے بھی غلام بن کر نہیں رہیں گے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شہید ذوالفقار نے جنگ کے میدان میں تکفیری و دہشت گرد گروہوں اور ان کے حامیوں کو کاری ضرب لگائی اور غاصبانہ قبضے اور تکفیریت سے مقابلے کا اس شہید کا راستہ پوری مضبوطی اور مزاحمت کے ساتھ جاری رہے گا۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ جلد ہی اس بات کا اعلان کیا جائے گا کہ دمشق ائیرپورٹ کے قریب ہوئے دھماکے کے لئے کون ذمہ دار ہے۔

ٹیگ :

شام حزب اللہ لبنان حملہ کمانڈر

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے