الوقت - جنوب مشرقی حلب کے خان طومان کو آزاد کرانے کے لئے شام کی فوج اور رضاکار فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے لیکن موسم کی خرابی کے سبب آپریشن ابھی شروع نہیں کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ حلب کے جنوبی علاقے سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج اور رضاکار فورس کے جوان خان طومان کے علاقے میں تعینات ہو گئے ہیں۔ ایک فوجی ذریعے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فوج اور رضاکار فورس کےجوان خان طومان کو آزاد کرانے کے لئے تیار ہیں، کہا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے آپریشن شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔ اس ذریعے نے میدان جنگ کی صورتحال کو دشورا اور پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بھی علاقے میں آٹھ ہزار سے زائد جنگجوؤں کو تعینات کر دیا ہے اور ترکی کی سرحد اور صوبہ ادلب سے ان کو پیشرفتہ ہتھیار اور اسلحے ان تک پہنچا دئے گئے ہیں۔
اس ذریعے نے مزاحمت کاروں سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کے محور کے دشمن، میڈیا وار کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں اور سبھی کو موجودہ حالات میں ہوشیار رہنا چاہئے۔ فوج کے اس ذریعے نے بتایا کہ فوج اور مزاحمت کار گروہوں نے خان طومان کو آزاد کرنے کا مستحکم ارادہ کر لیا ہے۔ اس فوجی ذریعے نے بتایا کہ شام کی فوج نے سنیچر کی شام سے المسطاوی، ابوریل اور معراتہ علاقوں کی آزادی کے لئے آپریشن شروع کیا ہے اور کچھ ہی دیربعد ان علاقوں سے دہشت گرد فرار کر گئے۔ ذریعے کے مطابق شامی اور روسی جنگی طیاروں نے ان علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بمباری بھی کی۔ فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں اور فوج اور رضاکار فورس علاقے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔