الوقت - جمعے کو پناما لیکس میں نام آنے پر اسپین کے وزیر صنعت خوسا مانوئیل سوریئا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
خوسا مانوئل سورئیا کے مطابق انھوں نے پارلمینٹ کی اپنی رکنیت بھی ختم کر دی ہے جبکہ دائیں بازو کی قدامت پسند پپلز پارٹی کی کینیر جزائر کی شاخ کی سربراہی بھی چھوڑ دی ہے۔
ہسپانوی اخبار " ایل کانقیڈینشال نے اس معاملے کو بے نقاب کیا تھا۔ اخبار کے مطابق سورئیا 1992 میں 2 ماہ تک باہاما جزیرے پر قائم ایک آف شور کمپنی کے مینیجر تھے۔ ان پر الزام لگے ہیں کہ ان کے غیر ملکی کمپنیوں سے تعلقات ہیں۔
سورئیا نے ایک پریس کانفرنس بلا کر کمپنی سے کوئی بھی تعلق ہونے سے انکار کیا تھا لیکن وقت کے ساتھ اور میڈیا اداروں کی طرف سے غیر ملکی کمپنیوں سے مزید مبینہ تعلقات کا انکشاف ہوا۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ان کی کوئی بھی مبینہ کارروائی غیر قانونی تھی یا نہیں۔