الوقت - پیرس حملوں کے مشتبہ محمدعبرین پر دہشت گردانہ قتل کا چارج لگايا گیا ہے۔
اس نے قبول کیا ہے کہ وہ وہی شخص ہے جو برسلز ہوائی اڈے پر خودکش بم حملہ آوروں کے ساتھ ویڈیو فوٹیج میں ٹوپی پہنے دیکھائی دے رہا ہے۔ یہ معلومات بیلجیئم کے پراسیکیوٹر نے فراہم کی ہے۔ برسلز سب وے حملے معاملے میں ایک ديگر شخص پر بھی دہشت گردانہ قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ متفتشین نے واضح کیا ہے کہ فرانس اور بیلجیئم میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں داعش کے دہشت گرد ملوث تھے۔ اس کے علاوہ مزید دو دہشت گردوں پر ان دونوں کی مدد کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ عبرینی کے ساتھ گرفتار کئے گئے دو دیگر افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ بیلجیئم کے پراسکیوٹر کے دفتر سے ملی اطلاعات کے مطابق پیرس حملوں کی تحقیقات کر رہے دہشت گردانہ امور کے ماہرین جج نے محمد عبرینی کے حراست میں لے لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبرینی پر دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیویں اور دہشت گردانہ قتل میں شرکت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیقات کرنے اور عبرینی سے سوال جواب کے بعد پراسکیوٹرکے بیان میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ برسلز کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر حملے کے دوران عبرینی ہی وہ تیسرا شخص تھا جو وہاں موجود تھا۔ بیان میں لکھا گیا ہے کہ عبرینی نے جائے وقوعہ پر اپنی موجودگی کو قبول کیا ہے۔ اس نے بتایا کہ کس طرح اس نے اپنی جیکٹ کوڑے دان میں ڈال دی اور بعد میں اپنی ٹوپی بھی فروخت کر دی۔