الوقت - پاکستان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
فوج کے ترجمان محمد عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں فوجی آپریشن کے بعد دہشت گرد دوسرے علاقوں کی جانب فرار ہو رہے ہیں اسی لئے فوجی آپریشن کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھاک ہ ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے دہشت گرد صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقوں کی جانب فرار کر رہے ہیں۔ فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد رحیم یار خان اور روجہان علاقوں میں پناہ لے رہے ہیں۔ سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پولیس، فوج، کمانڈوز اور انسداد دہشت گردی کے ادارے کے تعاون سے آپریشن جاری رہے گا۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان شدید اختلافات کے بعد شروع ہوا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صوبہ پنجاب میں ہمیشہ مسلم لیگ نون کی حکومت برسر اقتدار رہی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کی فوج نے صنعتی شہر کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ صوبہ سندھ کی دو بڑی پارٹیوں متحدہ قومی مومنٹ اور پپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ صوبہ پنجاب میں بھی فوجی آپریشن شروع کرے۔