:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

چین، سابق فوجی سربراہ، بد عنوانی میں ملوث

Wednesday 6 April 2016
چین، سابق فوجی سربراہ، بد عنوانی میں ملوث

الوقت - چین کے سابق فوجی سربراہ جنرل جی  بیشییونگ نے رشوت لینے کی بات کا اعتراف کر لیا ہے۔ فوجی استغاثہ نے منگل کو یہ معلومات فراہم کی۔ ان پر 23 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے۔

74 سالہ جی  بیشییونگ ایک دہائی تک مرکزی فوجی کمیشن کے دو نائب صدور میں ایک تھے۔ یہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا سپریم کمانڈنگ عہدہ ہے۔ وہ 2012 میں ریٹائر ہوئے تھے اور گزشتہ سال انھیں حکمران کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

مقدمے کا سامنا کرنے والے وہ دوسرے اعلی سطحی فوجی افسر ہیں۔ اس سے پہلے سی ایم سی کے سابق نائب صدر جنرل شو سائی هو سے تمام عہدے چھین لئے گئے تھے اور وہ مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔ گزشتہ سال کینسر کی وجہ سے  ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ چین کے مقامی اخبار ساوتھ چائنا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس اعلی فوج افسر پر بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں اور ان کو سخت ترین سزا سنائی جائے گی۔ جی  بیشییونگ حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کے 25 طاقتور افراد میں سے ایک تھے۔

واضح رہے کہ  چین کے صدر نے 2013 میں بدعنوانی کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا تھا اور ملک کی عدالتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ اس کاروائی میں سنجیدگی سے قدم بڑھائیں۔

ٹیگ :

چین فوج بندعنوانی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے