الوقت - نائجیریا میں 2 سالہ بچے کو اس کے گھر والوں نے بھوت کہہ کر سڑک پر چھوڑ دیا تھا لیکن ایک سماجی کارکن کی خصوصی توجہ سے اسے نئی زندگی ملی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ دنوں نائجیریا میں دو سالہ بچے کو اس کے گھر والوں نے بھوت کہہ کر در بدر بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیا تھا۔ ڈنمارک کی ایک سماجی کارکن انجا رنگرین لوون نے جب لاوارث بچے کو سڑکوں پر دیکھا تو اسے اپنے ساتھ لے گئیں،تھوڑی سی توجہ ملنے پر بچہ کھل کھلا دیا اور دو ہی ہفتے میں صحت مند ہو گیا۔
اس وقت اس بچے کو دیکھ کر شاید ہی کسی کو یقین ہوتا کہ یہ بچہ آگے کی زندگی بھی جی سکے گا، بچہ جسمانی طور پر بالکل کمزور تھا، لیکن لوون اس بچے کو زندگی دینے میں مصروف ہو گئیں۔ لوون نے اس وقت اس بچے کو اپنی بوتل سے پانی پلایا اور اس کی نگرانی میں مصروف ہو گئیں۔ صحت یابی کے بعد اس بچے کا نیا نام "ہوپ" رکھا گیا ہے۔
فی الحال ہوپ ایک چلڈرن ہوم میں موجود ديگر بچوں کے ساتھ کھیلتا کودتا ہے۔ جمعرات کو بچے کی زندگی کو نیا رخ دینے والی سماجی کارکن نے اس کی نئی تصویر جاری کی۔ تصویر میں لا وارث بچہ اپنی محسن انجا رنگرین لوون کی گود میں نظر آ رہا ہے۔
لوون نے بچے کی حالت میں ہو رہی بہتری کی سلسلے وار تصاویر جاری کی جس صاف دکھائی دے رہا ہے کہ جس وقت یہ بچہ لوون کو ملا تھا اس وقت اس کا کیا حال تھا اور اب یہ کیسا تندرست ہو گیا ہے۔ لوون نے یہ تصاویر فیس بک پر اشتراک کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب وہ واقعی زندگی جی رہا ہے۔